بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Jamaat e Ayesha


رضی اللہ عنہا
جماعت عائشہ
تعارف
میں مسز بلقیس اظہر تعلیم کے شعبے سے منسلک رہی ہوں ۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول نمبر۱ باغ سرداراں میں سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدے تک کام کیا اور 36 سال کی سروس کے بعد وائس پرنسپل کے عہدے سے ریٹائر ہوئی۔ شعبہ تعلیم سے منسلک ہوتے ہی طالبات کو کورس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیتی رہی ۔ دعوت ِ اسلامی کی طالبات کو اصغر مال روڈ پر سات سال شریعت اور سُنّی عقائد کی تعلیم دی۔ 1986ء سے اپنے گھر میں ہر جمعہ کو درس کا سلسلہ شروع کیا جو الحمدللہ اب تک جاری ہے۔اس کے بعد مَیں نے اپنی ایک عورتوں کی جماعت ” جماعت عائشہؓ “کے نام سے بنا شعبہ تعلیم سے منسلک ہوتے ہی طالبات کو کورس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیتی رہی
گواہی
میں گواہ بناتی ہوں اللہ کو اس کے فرشتوں اور اس کی تمام مخلوق کو اور آپ لوگوں کو کہ میں حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین ﷺ مختار و مجتبیٰ برگزیدہ خلائق و موجودات ﷺ پر ایمان رکھتی ہوں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ خاتم النبیین ﷺ کو تمام لوگوں پر بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ۔ آپ خاتم النبیین ﷺ ایک روشن شمع ہیں ۔ آپ خاتم النبیین ﷺ اللہ کے حکم سے اللہ تعالیٰ کی دعوت دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ خاتم النبیین ﷺ پر جو کچھ اتار ا، آپ خاتم النبیین ﷺ نے اس کی تبلیغ کی ۔ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی امانت کو آپ خاتم النبیین ﷺ نے ادا کیا

وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللٰهِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا
“and hold fast to the rope of ALLAH and do not be divided.” (Qur’an 3:103)