تعارف

میں مسز بلقیس اظہر تعلیم کے شعبے سے منسلک رہی ہوں ۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول نمبر۱ باغ سرداراں میں سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدے تک کام کیا اور 36 سال کی سروس کے بعد وائس پرنسپل کے عہدے سے ریٹائر ہوئی۔شعبہ تعلیم سے منسلک ہوتے ہی طالبات کو کورس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیتی رہی ۔ دعوت ِ اسلامی کی طالبات کو اصغر مال روڈ پر سات سال شریعت اور سُنّی عقائد کی تعلیم دی۔ اس کے بعد مَیں نے اپنی ایک عورتوں کی جماعت ” جماعت عائشہؓ “کے نام سے بنا ئی۔

جامع مسجد رَتّہ میں گزشتہ 20 سال سے ہر اتوار کو درس دیاجو اللہ کے فضل سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ 1986ء سے اپنے گھر میں ہر جمعہ کو درس کا سلسلہ شروع کیا جو الحمد اللہ اب تک جاری ہے۔ 2000ء سے طالبات کو گرمیوںکی چھٹیوں میں درسِ نظامی کا تین ماہ کا مختصر کورس فی سبیل اللہ کروانا شروع کیا جو کہ اَب تک جاری ہے۔

میرا تعلق چونکہ کم عمر طالبات اور ان عورتوں سے رہا ہے جو نہ تو موٹی موٹی کتابیں پڑھ سکتی ہیں اور نہ مشکل مسائل ان کی سمجھ میں آ سکتے ہیں اس لیے میں نے شروع ہی سے آسان مضامین ان طالبات اور عورتوں کے لیے لکھنے شروع کیے جس سے یہ عورتیں اور طالبات فائدہ اُٹھا رہی ہیں۔اَب اِن آسان لکھے ہوئے مضامین کو کتابی شکل دے دی ہے تا کہ آئندہ آنے والی نسلیں ان سے فائدہ اُٹھا سکیں اور مجھے ، اور اِن لوگوں کو جنہوں نے اِس کتاب کی لکھائی و اشاعت میں کوشش کی اور خاص طور پر اُن لوگوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں جن کے مضامین سے میں نے فائدہ اُٹھایا۔ مجھے یہ کہنے میں بھی کوئی عار نہیں کہ مختلف مضامین کا یہ مجموعہ جو کتابی شکل میں آپ کے ہاتھ میں موجود ہے ، محض اللہ تعالیٰ کے کرم اور اس کے احسان کا مرہونِ منت ہے اور بَس۔

جامع مسجد رَتّہ میں گزشتہ 20 سال سے ہر اتوار کو درس دیاجو اللہ کے فضل سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ 1986ء سے اپنے گھر میں ہر جمعہ کو درس کا سلسلہ شروع کیا جو الحمد اللہ اب تک جاری ہے۔ 2000ء سے طالبات کو گرمیوںکی چھٹیوں میں درسِ نظامی کا تین ماہ کا مختصر کورس فی سبیل اللہ کروانا شروع کیا جو کہ اَب تک جاری ہے۔

مسز بلقیس اظہر بی ایس سی،بی ایڈ،ایم اے اسلامیات ،ایم اے پولیٹیکل سائنس